کاپ، 14؍ستمبر (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 66 پر ایک انجان گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا ۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یہ حادثہ اوچیلا مہالکشمی مندر کے قریب پیش آیا ۔ مہلوک کی شناخت بیلگاوی کے رہنے والے پربھاکر کوتھا کے طور پر کی گئی ہے ۔ اس کے زخمی بیٹے کا نام سامرتھ (14 سال) بتایا جاتا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ یہ دونوں باپ بیٹا بیلگاوی سے آئے تھے کیونکہ پربھاکر اپنے بیٹے سامرتھ کو کاپ میں موجود ایک پرائیویٹ اسکول میں داخل کروانا چاہتا تھا ۔
سرکل انسپکٹر کے سی پوویّا، پڈوبیدری سب انسپکٹر اور عملہ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔